ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری راجستھان کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی۔ اسٹیو اسمتھ اور جاز بٹلر نے حالانکہ تیزی سے رنز بنائے لیکن وہ اس پارٹنرشپ کو زیادہ دور تک نہیں لے جا سکے۔
کپتان اسٹیو اسمتھ 5 رنز کے ذاتی اسکور پر اسورو اُدانا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ بٹلر نودیپ سینی کا شکار بنے انہوں نے 12 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔
اس کے بعد اس سیزن میں ابھی تک بہترین بلے بازی کرنے والے سنجو سیمسن آئے لیکن وہ اس میچ میں ناکام ہوئے اور محض 4 رنز بنا کت پویلین لوٹ گئے۔
تین بڑے وکٹ گنوادینے کے بع راجستھان ٹیم بحران میں پھنس گئی لیکن مہی پال لومرر اور رابن اتھپا نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور آگے بڑھایا لیکن ان کے رنز بنانے کی رفتار کافی دھیمی رہی۔
اتھپا 17 رنز جبکہ گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے ریان پراگ 16 رنز ہی بنا سکے۔
حالانکہ مہی پال نے ایک جانب سے محاذ سنبھلے رکھا اور 47 رنز بنائے جبکہ راہل تیواتیا نے 3 شاندار چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔
رائل چیلینجرز بنگلور کی جانب سے یزویندر چہل سب سے کامیاب گیند باز رہے اور تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسورو اُدانا نے دو اور نودیپ سینی نے ایک وکٹ حاصل کئے۔