پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز سنیل نارائن 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جے دیو انادکٹ نے بولڈ آؤٹ کیا۔
اس کے بعد نتیش رانا اور شبھمن گل نے اننگ کو آگے بڑھایا، گزشتہ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے شبھمن گل نے اس مرتبہ بھی بہترین بلے بازی کی، بدقسمتی سے وہ نصف سنچری نہیں بنا سکے اور 47 رنز پر جوفرا آرچر کے شکار بنے۔