اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گیل کی آتشی اننگ کے باوجود پنجاب کی7 وکٹ سے شکست

سابقہ چمپئن راجستھان رائلز نے آئی پی ایل سیزن -13 کے 50 ویں مقابلے میں جمعہ کو کنگز الیون پنجاب کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ فی الحال دونوں ٹیمیوں کے 12-12 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور پلے آف کی دوڑ میں برقرار ہیں۔

راجستھان نے پنجاب کو ہرایا
راجستھان نے پنجاب کو ہرایا

By

Published : Oct 31, 2020, 12:13 AM IST

Updated : Oct 31, 2020, 12:39 AM IST

متحدہ عرب امارات کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ آئی پی ایل کے 50 ویں میچ میں کنگز الیون پنجاب کے آتشزی بلے باز کرس گیل ایک رن سے سنچری بنانے سے رہ گئے لیکن ان کی اور کپتان لوکیش راہل کی سنچری اننگز سے کنگس الیون پنجاب نے راجستھان رائلز کے خلاف چار وکٹ پر 185 رن بنائے۔جس کے جواب میں راجستھان رائلز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اس میچ کو آسانی کے ساتھ جیت لیا اور کنگس الیون پنجاب کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

گیل نے دو مرتبہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 63 گیند میں آٹھ چکوں اور چھ چوکوں سے 99 رن کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ راہل نے 46 رن بنائے۔

نکولس پورن نے 10 گیند میں 22 رن کی اننگ کھیلی۔ جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے رائلس کی جانب سے بالترتیب 26 اور 32 رن دے کر دو دو وکٹ لیے۔

رائلس کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد جوفرا آرچر نے پہلے اوور میں ہی مندیپ سنگھ صفر کو بغیر اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ آرچر نے اپنی ٹیم کو شاندار شروعات دلائی لیکن گیل اور راہل نے کمال کردکھایا۔

راجستھان اور پنجاب کی ٹیمیں

پہلے وکٹ جلدی گرینے کے بعد آتشی بلے باز کرس گیل نے پیسر ورون ارون پر چوکا اور پھر ان کے اگلے اوور میں چھکا لگادیا۔ وہ حالانکہ ان کی قسمت اچھی رہی اور اگلی گیند کو ہوا میں لہرایا گیا، لیکن باؤنڈری پر ریان پراگ کیچ لینے میں ناکام رہے۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگز الیون پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 186 رنزہدف دیا۔

یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے آٹھ چھکوں سے 99 رن کی اننگز کے دوران ٹی 20 میں 1000 چھکے مکمل کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے اور ان کی اس اننگز سے کنگز الیون پنجاب نے راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں 20 اوور میں چار وکٹوں پر 185 رنز کا مضبوط اسکور بنا لیا ۔

کرس گیل کی آتشی بلے بازی

41 سالہ گیل نے عمدہ بلے بازی کی اور 63 گیندوں پر 63 رنزکی اننگز میں چھ چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ گیل نے ان آٹھ چھکوں کی مدد سے ٹی 20 کرکٹ میں 1000 چھکے مکمل کرنے والا پہلا کھلاڑی بننے کا شرف حاصل کیا ۔ گیل کے پاس اب کل 1001 چھکے ہو گئے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کے گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زائد چھکے لگانے کے معاملے میں دوسرے نمبر ویسٹ انڈیز کے ہی کییرن پولارڈ ہیں ، جن کے نام 690 چھکے ہیں۔

گیل آخری اوور کی چوتھی بال پر بولڈ ہوئے اور سنچری سے چوک گئے ۔ جوفرا آرچر نے جیسے ہی گیل کو بولڈ کیا تو گیل نے مایوسی ہوکراپنا بلا میدان میں پھینک دیا ۔ وہ سنچری مکمل کرنے کا حقدار تھے ۔ گیل نے آرچر کی تیسری گیند پر چھکا ماراتھا، لیکن اگلی ہی گیند پر آرچر نے گیل کو آؤٹ کر دیا ۔ پویلین کی طرف لوٹ رہے گیل کے ساتھ آرچر نے ہاتھ ملایا ۔

گیل نے پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 120 رن کی شاندارساجھداری کی۔ راہل نے 41 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد گیل نے نیکولس پورن کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 41 رن جوڑے۔ پورن نے 10 گیندوں پر 22 رنز میں تین چھکے لگائے۔

گلین میکسویل چھ اور دیپک ہڈا ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر مندیپ سنگھ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ راجستھان کی طرف سے آرچر نے 26 رنز پر دو اور بین اسٹوکس نے 32 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 12:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details