اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینز کو 165 رنز کا ہدف

رائل چیلیجرز بنگلور نے دیودوٹ پڈیکل کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

MI
MI

By

Published : Oct 28, 2020, 9:14 PM IST

ممبئی انڈینز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت رائل چیلیجرز بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ آرون فنچ کی جگہ ٹیم میں شامل جوش فلپ نے دیودوت پڈیکل کے ساتھ اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 71 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم مضبوط شروعات دلائی۔

دیودوت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 45 گیندوں میں 74 رنز بنائے جبکہ فلپ نے 33 رنز بنائے، ان دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے۔ جوش فلپ بہتر انداز میں بلے بازی کر رہے تھی لیکن بدقسمتی سے اسٹمپ کے پیچھے راہل چہر کا شکار بنے، انہوں نے 33 رنز کی اننگ کھیلی۔

دیودوت پڈیکل نے 74 رنز کی شاندار اننگ کھیلی

بہتر شروعات کے باوجود ٹیم کے دیگر بلے باز اسے بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور اس کا کوئی بھی بلے باز کریز پر زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکا۔

فلپ کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی(9 رنز)، اے بی ڈی ویلیئرز(15 رنز)، شیوم دوبے(2 رنز)، کرس مورس(4 رنز) بنا کر جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے اور ٹیم کا اسکور توقع کے مطابق نہیں بن سکا۔

نچلی صف میں گُرکیرت سنگھ مان نے 12 اور واشنگٹن سندر نے 10 رنز بنائے۔

ممبئی کی جانب جسپریت بمراہ سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ، راہل چہر اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ ھاصل کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details