اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کنگز الیون پنجاب کو 150 رنز کا ہدف - کنگز الیون پنجاب

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے سلامی بلے باز شبھمان گِل کی نصف سنچری اور کپتان ایون مورگن کی بہترین بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

KXIP
KXIP

By

Published : Oct 26, 2020, 9:15 PM IST

Updated : Oct 26, 2020, 9:34 PM IST

کنگز الیون پنجاب نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ کولکاتا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 10 رنز پر ہی 3 وکٹیں گنوادی تھی۔

گزشتہ میچ میں شاندار 81 رنز بنانے والے نتیش ران اس میچ میں ناکام رہے اور صفر رن پر میچ کی دوسری ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے، انہیں گلین میکسویل نے آؤٹ کیا۔ جبکہ راہل تریپاٹھی نے 7 رنز اور دنیش کارتک صفر رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کپتان ایون مورگن کریز پر آئے اور شبھمان گِل کے ساتھ مل کر ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالتے ہوئے چوتھے وکٹ کے لیے 81 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ کی، مورگن تیزی سے رن بنانے کے چکر میں روی بشنوئی کی گیند پر مروگن اشون کو کیچ تھما بیٹھے، انہوں نے 25 گیندوں میں 40 رنز کی اننگ کھیلی۔

مورگن کے آؤٹ ہونے کے بعد سنیل نارائن(6 رنز)، کملیش نگر کوٹی(6 رنز) اور پیٹ کمنز (ایک رن) بنا کر جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے لیکن دوسری جانب سے شبھمان گِل نے اکیلے مزاحمت جاری رکھی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

پنجاب کو مہنگے پڑے میکسویل، 10 لاکھ روپے میں بنایا ایک رنز

نچلی صف میں لوکی فرگیوسن نے 13 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔

پنجاب کی جانب سے محمد سمیع سب سے کامیاب رہے اور تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس جارڈن اور روی بشنوئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور گلین میکسویل اور مروگن اشون کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Last Updated : Oct 26, 2020, 9:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details