اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دلچسپ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی فتح - IPL match 24th

آئی پی ایل کے 24 ویں میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آخری گیند تک چلنے والے دلچسپ میچ میں کنگز الیون پنجاب کو 2 رنز سے شکست دی۔

KKR
KKR

By

Published : Oct 10, 2020, 7:54 PM IST

ہدف کا تعاقب کرنے اتری کنگز الیون پنجاب ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز ہی بنا سکی اور 2 رنز سے میچ گنوادیا۔

پنجاب جانب سے اننگ کی شروعات حسب توقع بہتر رہی اور سلامی بلے باز کے ایل راہل اور مینک اگروال نے پہلے وکٹ کے لیے 115 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

ایل راہل اور مینک اگروال نے پہلے وکٹ کے لیے 115 رنز کی پارٹنرشپ کی

مینک اگروال اپنی نصف سنچری مکمل کرنے بعد ہی 56 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 39 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 6 چوکے اور ایک چھکہ لگایا۔

مینک اگروال کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس پورن(16 رنز)، سمرن سنگھ(4 رنز) اور مندیپ سنگھ(صفر رنز) جلدی جدلی پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ دوسری جانب سے راہل نے محاذ سنبھالے رکھا اور ٹیم کا اسکور جیت کی جانب لے گئے۔

کے ایل راہل 19 ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے لیکن انہوں نے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کر دی تھی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کو ایک اوور میں 14 رنز کی ضرورت تھی لیکن کریز پر موجود بلے باز 12 رنز ہی بنا سکے۔

پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے اکیلے مزاحمت کرتے ہوئے 58 گیندوں میں 74 رنز بنائے لیکن ٹیم کا دوسرا کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا۔

پرسِدھ کرشنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے پرسِدھ کرشنا سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سنیل نارائن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details