آئی پی ایل کا 46 واں میچ کنگز الیون پنجاب اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مابین شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز 11 میچوں میں 6 جیت اور 5 شکست کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن جبکہ کنگز الیون پنجاب 11 میچوں میں 5 جیت اور 6 ہار کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ لے کر پانچویں پوزیشن پر ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس اسکواڈ:
ایون مورگ(کپتان)، شبھمان گل، دنیش کارتک(وکٹ کیپر)، نتیش ران، راہل تریپاٹھی، سنیل نارائن، پیٹ کمنز، لوکی فرگیوسن، کملیش ناگرکوٹی، پرسِدھ کرشنا اور ورون چکرورتی
کے ایل راہل(کپتان، وکٹ کیپر)، مندیپ سنگھ، کرس گیل، نکولس پورن، گلین میکسویل، دیپک ہُڈا، کرس جارڈن، مُروگن اشون، روی بشنوئی، محمد سمیع اور ارشدیپ سنگھ
آج کے میچ میں جیت سے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے 14 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ پنجاب اس میچ میں جیت حاصل کرتی ہے تو یہ جیت اسے 12 پوائنٹس پر پہنچا دےگی اور ان دونوں میں سے جو بھی ٹیم جیت حاصل کرے گی اس کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ جائیں گی۔
گزشتہ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اسپنر ورون چکرورتی (20 رنز پر 5 وکٹ) کی شاندار گیند بازی سے دہلی کیپٹلز کو 59 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے نتیش رانا نے 81 رنز جبکہ سنیل نارائن نے 64 رنز کی عمدہ نصف سنچری اننگ کھیلی تھی اس کے بعد ورون چکرورتی کی قاتلانہ گیند بازی کی مدد سے دہلی کیپیٹلز 9 وکٹ پر 135 رنز پر روک دیا تھا اور اس جیت کے بعد کولکاتا حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کنگز الیون پنجاب گذشتہ چار میچوں سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پنجاب نے اپنے پہلے سات میچوں میں صرف ایک میچ میں جیت درج کی تھی لیکن اس کے بعد چار میچوں میں بنگلور کو آٹھ وکٹوں سے، ممبئی انڈینز کو سُپر اوورز میں، دہلی کیپیٹلز کو 5 وکٹوں سے اور حیدرآباد کو 12 رنز سے شکست دی۔
سن رائیزر حیدرآباد کے خلاف جس طرح سے پنجاب نے اپنے 126 رنز کا دفاع کیا وہ ایک قابل تحسین بات تھی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم کی پلے آف میں داخلے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔