اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینز کو 157 رنز کا ہدف

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے فائنل مقابلے میں دہلی کیپیٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

IPL final
IPL final

By

Published : Nov 10, 2020, 9:16 PM IST

Updated : Nov 10, 2020, 9:22 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور محض 22 رنز پر اس کے تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے کوالیفائر میں آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے مرکز اسٹوائنس اس اہم میچ میں بنا کوئی رنز بنائے میچ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انہیں ٹرینٹ بولٹ نے کوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں آؤٹ کرایا جبکہ شکھر دھون 15 رنز بنا کر جینت یادو کا شکار بنے اور اجنکیا رہانے کی مایوس کن کاکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور وہ محض 2 رنز ہی بنا سکے۔

محض 22 رنز پر 3 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد کپتان شریس ایر اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا۔

رشبھ پنت نے 38 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ شریس ایر نے 50 گیندوں میں 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب گیند باز رہے اور تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناتھن کولٹر نائل نے دو اور جینت یادو نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Last Updated : Nov 10, 2020, 9:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details