حال ہی میں ختم ہونے والے کیریبین پریمیر لیگ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی خطابی جیت کا حصہ رہنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی براوو آئی پی ایل میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ لیکن وہ ممبئی انڈینز کے خلاف افتتاحی میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔
ممبئی انڈینز کے خلاف پہلے میچ میں چینئی سُپر کنگز کی جیت کے بعد کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ 'ڈوین انجری کی وجہ سے پہلے دو میچوں کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔