اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بنگلور کو شکست دے کر چنئی نے ہار کا سلسلہ توڑا - رائل چیلینجرز بنگلور

چنئی سُپر کنگز نے آئی پی ایل کے 44 ویں میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور کو 8 وکٹوں سے ہراکر اپنی شکستوں کے سلسلے کو روک لیا۔

CSK
CSK

By

Published : Oct 25, 2020, 6:47 PM IST

چنئی سُپر کنگز نے رتو راج گائیکواڑ کی شاندار نصف سنچری اور امباتی رائیڈو کے 39 رنز کی بدولت رائل چیلینجرز بنگلور کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلور کی جانب سے 146 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی کی شروعات اچھی رہی اور اس کے سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 46 رنز کی پارٹنرشپ کی، حالانکہ فاف ڈوپلیسس 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن انہوں نے ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھی۔

اس کے بعد امباتی رائیڈو کریز پر آئے اور سلامی بلے باز رتو راج گائیکواڑ کے ساتھ مل کر 67 رنز کی پارٹنرشپ کی، رائیڈو 27 گیندوں میں 39 رنز بنا کر یزویندر چہل کا شکار بنے تاہم اس دوران گائیکواڑ نے اپنی پہلی آئی پی ایل نصف سنچری مکمل کی۔

رائل چیلینجرز بنگلور کی جانب سے کرس مورس اور یزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details