اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چنئی سُپر کنگز کو 146 رنز کا ہدف

گرین شرٹس رائل چیلینجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

CSK
CSK

By

Published : Oct 25, 2020, 5:05 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلور کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 46 رنز پر اس نے اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے۔

اس سیزن میں اپنی بہترین کارکردگی سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والے دیودوت پڈیکل اس میچ میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 21 گیندوں میں 22 رنز بنا کر مچل سینٹنر کا شکار بنے جبکہ آرون فنچ نے 11 گیندوں میں 15 رنز کی اننگ کھیلی، انہیں سیم کُرین نے رتوراج گائیکواڑ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

وراٹ کوہلی نے 50 رنز جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز نے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔

چنئی سُپر کنگز کی جانب سے سیم کُرین 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دیپک چہر نے دو اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details