پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سن رائیزرس حیدر آباد مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ گنوا کر 147 رنز ہی بنا سکی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری حیدر آباد ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 23 رنز پر کپتان ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے انہوں نے 9 رنز بنائے جبکہ جانی بیئرسٹو 23 رنز اور منیش پانڈے 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد کین ولیمسن نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 39 گیندوں میں 57 رنز بنائے لیکن دوسرا کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا اور وقفے وقفے سے وکٹس گرتے رہے اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس پر 147 رنز ہی بنا سکی۔
چنئی سُپر کنگز کی جانب سے کرن شرما اور ڈوین براوو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیم کُرین، رویندر جڈیجہ اور شاردل ٹھاکر نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔