وارنر نے اس آئی پی ایل میں 11 ویں مرتبہ ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہولڈر نے اپنے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور دیودت پیڈیکل کو 15 رن کے اسکور تک پویلین بھیج کر بنگلور کو آغاز سے ہی بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
اے بی ڈویلیرس نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 43 گیندوں میں پانچ چوکے کی مدد سے سب سے زیادہ 56 رن بنائے اور 18 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔آرون فنچ نے 30 گیندوں پر 31 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔فنچ اور ڈویلیرس نے تیسرے وکٹ کے لیے 41 رن کی شراکت داری کی۔ بنگلور کی اننگ میں یہی سب سے بڑی شراکت داری تھی۔
وراٹ نے کل اپنی سالگرہ منائی تھی لیکن اپنے برتھ ڈے کے اگلے دن وہ سات گیندوں میں چھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہولڈر کی گیند پر وراٹ کا کیچ وکٹ کیپر شریوتس گوسوامی نے لپکا۔ پیڈیکل نے ایک رن بنایا اور ان کا کیچ پریم گرگ نے لیا۔