دہلی نے چنئی کو 176 رن کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں چنئی کی ٹیم 20 اوور میں سات وکٹ پر 131 رن ہی بناسکی تھی اور اسے 44 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہوں : شریس ایّر
چنئی سپرکنگس کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد دہلی کیپٹلس کے کپتان شریس ایر نے کہا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہوں۔
ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہوں : شریس ایّر
شریس نے کہا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہیں۔ ٹیم میٹنگ میں ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم جلد سے جلد بازی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اس کے مطابق کھیلیں گے۔ دونوں سلامی بلے بازوں نے کافی اچھی شروعات دلائی جس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا اور ہم نے اننگز کا خاتمہ بھی بہترین طریقہ سے کیا۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس کیگسو ربادا اور انارن نارتز ٹیم میں ہیں۔ ٹیم کا متحد رہنا کافی اہم ہے اور ہم ایک دوسرے کی کامیابی کا مزہ لیتے ہیں۔