پرتھوی نے چنئی کے خلاف 43 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز کی نصف سنچری کی اننگ کھیلی تھی اور ان کی اننگز کی بدولت دہلی اسکور بورڈ پر 175 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ پرتھوی کو اننگز کی بہترین اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پچ بلے بازی کے لیے کافی شاندار تھی: پرتھوی - prithvi shaw on his batting
چنئی سپر کنگس کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے دہلی کیپٹلس کے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے کہا کہ پچ بلے بازی کے لیے کافی شاندار تھی۔
![پچ بلے بازی کے لیے کافی شاندار تھی: پرتھوی The pitch was great for batting: Prithvi](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8947185-130-8947185-1601114631912.jpg)
پچ بلے بازی کے لیے کافی شاندار تھی : پرتھوی
پرتھوی نے کہا ، "بلے بازی کے آغاز میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ پچ کیسی ہے اور اس کے مطابق کھیلنا بہت ضروری ہے۔ میں پچھلے سال گیند کو اچھی طرح ہٹ کر رہا تھا اور اس سال بھی ایسا کرنے میں کامیاب ہوں لیکن میں نے کچھ چھوٹی غلطیاں کی تھیں۔ اس بار میں نے زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ شاٹس کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ میں اپنی بلے بازی کی ہائی لائٹس دیکھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ میں نے کیسا کھیلا اور مجھے کیا کرنا چاہئے اور یہ پچ بلے بازی کے لئے بہت عمدہ تھی۔