اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اے بی ڈی ویلیئرز نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے اسٹار بلے باز اے بی ڈویلیئرز کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ab de villiers
ab de villiers

By

Published : Oct 13, 2020, 5:57 PM IST

یہ ان کے آئی پی ایل کریئر کا 22 واں مین آف دی میچ ایوارڈ تھا۔ اس میچ میں انہوں نے 33 گیندوں میں 73 رنز بنائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اے بی نے کنگز الیون پنجاب کے جارحانہ سلامی بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

کرس گیل نے آئی پی ایل میں ابھی تک 21 مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

آئی پی ایل میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ

اس فہرست میں ڈی ویلیئرز کے بعد کرس گیل(21 مین آف دی میچ ایوارڈ)، روہت شرما(18)، ڈیوڈ وارنر(17)، ایم ایس دھونی(17) اور شین واٹسن(16)

کا نام آتا ہے۔

اس کے علاوہ اے بی ڈویلیئرز اور وراٹ کوہلی کی جوڑی نے 10 ویں بار 100 رنز کی شراکت کی جو کسی بھی جوڑی کی اب تک سب سے زیادہ مرتبہ 100 یا اس سے زیادہ رنز کی پارٹنرشپ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details