دہلی کیپیٹلز کے کپتان سنجو سیمسن نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف شاندار سینچری اسکور کی لیکن ڈیوڈ وارنر اور جونی بیرسٹو نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔
آپ نے ہمارا دن خراب کر دیا:سیمسن - آپ نے ہمارا دن خراب کر دیا
آئی پی ایل سیزن 12 کی پہلی سینچری اسکور کرنے کے بعد دہلی کیپیٹلز کو کامیابی نہیں ملی توتو نوجوان کھلاڑی سنجو سیمسن دلبرداشتہ ہو گئے۔
سیمسن کے 102 رنوں کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے سن رائزرزکے سامنے جیت کے سامنے 199 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا تھالیکن وارنر کی جارحانہ بلے بازی سے یہ ہدف بھی کم پڑ گیا۔ وارنر نے محض 37 گیندوں کاسامنا کرکے 69 رنوں کی پاری کھیلی تھی۔
سنجو سیمسن نے وارنر سے کہا آپ نے ہمارا دن خراب کر دیا۔ آپ نے جس انداز میں بلے بازی کی اس سے میری سینچری رائیگاں چلی گئ اور ہم پاور پلے میں ہی میچ ہار گئے۔جس طرح کی آپ نے بیٹنگ کی اس کے مطابق ہمیں 250 رنوں کا ہدف دینا چاہئے تھا۔آپ کی اننگ اسپیشل تھی۔