اردو

urdu

By

Published : Mar 27, 2019, 8:46 PM IST

ETV Bharat / sports

ڈان بریڈمین نے'مینکیڈنگ' کے تعلق سے کیا کہا تھا؟

کنگس الیون پنجاب کی کپتان روی چندرن اشون نے کرکٹ میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ڈان بریڈمین نے'مینکیڈنگ' کے تعلق سے کیا کہا تھا؟

''مینکیڈ'' سب سے پہلے 1947 میں بھارت-آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔

انہوں نے انڈین پریمئرلیگ میں ایک میچ کے دوران راجستھان رائلز کے بلے باز جاس بٹلر کو مینکیڈڈ کے زریعے رن آوٹ کر کے کرکٹ کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی۔
بھارتی سپنر کا یہ انداز انٹرنیشنل کرکٹ کیمونیٹی کو پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر اشون کے اس رویے کی خوب نکتہ چینی ہوئی۔
آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر اور راجستھان رائلزکے برینڈ ایمبسڈر شین وارن نے اس ایکشن ٹیوٹ کر کے اس سے شرمناک اور قبیح حرکت قرار دیا۔


مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر سر ڈونالڈ بریڈمین نے اپنی سوانیاحیات ' فیرویل ٹو کرکٹ '' میں ''مینکیڈنگ'' کو کھیل کا مناسب جزُ بتایاہے۔
واضح رہے کرکٹ میں 'مینکیڈنگ' اصل میں 1947 کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک میچ کے دوران ہوا جب بھارت کے ونو مینکیڈ نے آسٹریلیا کے کھلاڑی بل برون کو نان سٹرائکرس اینڈ پر اس طریقے سے رن آوٹ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details