اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چوبیس گھنٹوں میں ملنگا کے دو میچ

سری لنکا کے تیز گیند باز لستھ ملنگا بدھ کو ممبئی انڈینس جانب سے چینیئی سپر کنگزکے خلاف آئی پی ایل کا میچ کھیلے، اس کے بعد وہ وطن واپس لوٹ گئے جہاں انہوں نے یک روزہ میچ کھیلا۔

By

Published : Apr 5, 2019, 11:12 AM IST

Updated : Apr 5, 2019, 7:10 PM IST

لستھ ملنگا

سری لنکا کے تیز گیندباز لستھ ملنگا نے گذشتہ روز کمال کر دیا، انہوں نے محض 24 گھنٹوں کے اندر دو ممالک میں دو الگ الگ ٹورنامنٹس میں دو میچ کھیلے۔

انہوں نے ایک ٹی 20 اور ایک یک روزہ میچ کھیلا، اس دوران انہوں نے 10 وکٹ بھی حاصل کئے، ملنگا نے بدھ کو ممبئی انڈیئنز کی جانب سے چنیئی سپر کنگز کے خلاف (انڈین پریمیئر لیگ) آئی پی ایل کا میچ کھیلا، اس کے بعد وہ وطن واپس لوٹ گئے جہاں انہوں نے 50 اوور کا ایک مقابلہ کھیلا۔

ممبئی انڈینس کے لیے ملنگا نے شاندار گیندبازی کی تھی اور 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 وکٹ بڑے وکٹز (شین واٹسن، کیدار جادھو اور ڈیون براوو) لئے تھے۔

یہ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جہاں روہت شرما کی کپتانی والی ممبئی انڈینس نے ایم ایس دھونی کی چینیئی سپر کنگس کو 37 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ کے بعد وہ جمعرات کی صبح کینڈی کے لئے روانہ ہو گئے۔

لستھ ملنگا

سری لنکا میں انہوں نے سپر فور ٹونامنٹ میں کھیلا، ملنگا نے میچ میں تباہ کن گیندبازی کی اور فرسٹ کلاس کیریئر میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا اور 49 رن دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی بہترین بولنگ کی بدولت ان کی ٹیم نے 156 رنوں سے میچ جیت لیا۔

Last Updated : Apr 5, 2019, 7:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details