اپنا پچھلا دو میچ ہارنے کے بعد راجستھان رائلز آج لگاتار تیسری شکست سے بچنے کی کوشش کرے گی۔
راجستھان رائلز کو پچھلے میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ ممبئی انڈیئنز نے اپنے پچھلے مقابلے میں پنجاب کو شکست دی تھی۔
پنجاب کے خلاف ممبئی نے شکست کے دہانے سے میچ میں فتح حاصل کی تھی اور قائم مقام کپتان کیرون پولارڈ نے کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے محض 31 گیندوں میں 83 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی اور میچ کو یکطرفہ انداز میں ٹیم کے حق میں کر دیا تھا، آج بھی پولارڈ سے اسی طرح کی کاکردگی کی امید ہوگی۔
حالاںکہ روہت شرما زخمی ہونے کی وجہ سے پچھلے میچ میں نہیں کھیل سکے تھے لیکن امید ہے کہ آج وہ کھیلیں گے، ان کی واپسی سے ٹیم کی بلے بازی کو مضبوطی ملے گی جو پچھلے میچ میں لڑکھڑا گئی تھی۔
ممبئی کی بلے بازی کا دار و مدار روہت پر ہی ہوگا لیکن ان کا ساتھ دینے کے لیے کوئنٹن ڈی کاک، سوریہ کمار یادو، ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا ہوں گے۔