اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کولکاتا کے سامنے ممبئی کا چیلینج - کولکاتا نائٹ رائیڈرس

آئی پی ایل میں اچھی شروعات کے بعد پٹری سے اتر جانے والی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لیے اب بقیہ تمام میچ کرو یا مرو والا ہو گیا ہے اور ایک بھی شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی۔

کولکاتا کے سامنے ممبئی کا چیلینج

By

Published : Apr 28, 2019, 1:45 PM IST

آج جب ممبئی انڈیئنز ،کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میدان پر اترے گی تو اس کا مقصد پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنے کا ہوگا جبکہ کولکاتا جیت حاصل کر کے پلے آف کی امیدیں برقرار رکھنا چاہے گی۔

تجزیاتی رپورٹ، ویڈیو

ممبئی کے خلاف میچ کولکاتا کے لیے آسان نہیں ہوگا کیوں کہ ممبئی کی ٹیم پورے جوش کے ساتھ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھتی جا رہی ہے اور اس نے تمام ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ممبئی انڈیئنز اس وقت 11 میچوں میں 7 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر ہے جبکہ نائٹ رائیڈرس 11 میچوں میں محض چار میچ میں جیت درج کی ہے اور ساتویں مقام پر ہے۔

کولکاتا کے کپتان دنیش کارتک سے ایک بار پھر سے اپنی بہتر کارکردگی کو دہرانا ہوگا انہوں نے پچھلے میچ میں 50 گیندوں میں 97 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی لیکن ان کی یہ اننگ ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکی تھی، آندرے رسل سے عمدہ کارکردگی کی امید ہوگی جنہوں نے متعدد طوفانی اننگ کھیلی ہے لیکن انہیں ساتھی کھلاڑیوں کا ساتھ نہیں مل رہا ہے، رسل نے رواں سیزن مین 42 چھکے لگائے ہیں۔

دوسری جانب ممبئی انڈیئنز کھیل کے ہر شعبے میں کولکاتا پر بھاری ہے۔

لیکن کولکاتا کو سب سے زیادہ خطرہ آج راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے ہے جو ڈیتھ اوورز میں گیندبازوں کے بکھئے بکھیر دیتے ہیں جبکہ روہت شرما، کوئنٹن ڈی کاک اور کیرون پولارڈ سے بھی بہتر کارکردگی کی امید ہے۔

میچ رات آٹھ بجے کولکاتا کے ایڈنس گارڈن میں کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details