اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: پنجاب کی 6 وکٹوں سے فتح - کنگز الیون پنجاب

موہالی کی آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انڈین پریمیئر لیگ کے 22 ویں میچ میں سنرائیزرس حیدرآباد نے کنگز الیون پنجاب کو 150 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے پنجاب نے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 9, 2019, 8:21 AM IST

کنگز الیون پنجاب نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کو بلے بازی کی دعوت دی تھی ۔

پچھلے میچوں میں شاندار بلے بازی کرنے والے سلامی بلے باز جانی بیریسٹو اس میچ میں ناکانم ثابت ہوئے اور محض ایک رن بنا کر مجیب الرحمٰن کا شکار بنے ۔

ویڈیو دیکھیں

حالانکہ ڈیوڈ وارنر نے بہتر بلے بازی کی اور ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے لیکن دوسرا کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا ۔

وارنر نے اکیلے مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا، حالاںکہ وارنر نے اپنی اننگ کی شروعات سست رفتاری سے کی لیکن آخری اوورز میں تیزی سے رنز بنائے ۔

وارنر کے بعد دوسرا بڑا اسکور وجے شنکر نے بنایا لیکن کی اننگ انتہائی سست تھی، انہوں نے 27 گیندوں میں 26 رن بنائے۔

پنجاب کی جانب سے مجیب الرحمٰن، روی چندرن اشون اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے جبکہ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کی ٹیم نے کرس گیل کا وکٹ جلدی کھو دیا، گیل 16 گیندوں میں 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں راشد خان نے دیپک ہڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

لیکن لوکیش راہل اور مینک اگروال نے دوسرے وکٹ کے لیے 114 رنوں کی شراکت داری کر کے میچ کو پنجاب کی جھولی میں ڈال دیا۔

آخری لمحات میں پنجاب جیت کی راہ سے تھوڑا بھٹکی لیکن راہل نے اپنی بہترین بلے بازی کے ذریعے ٹیم کو جیت دلائی۔

کے ایل راہل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 53 گیندوں میں 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد 71 رنز بنائے جبکہ مینک اگروال نے بھی ان کا بخوبی ساتھ دیا اور 55 رنز بنائے۔

حیدرآباد کی جانب سے سندیپ شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور سدھاتھ کول کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

کنگز الیون پنجاب کی 6 میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور اس کے آٹھ پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ حیدرآباد کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے اور اب اس کے 6 میچوں میں 3 جیت کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ اب چوتھے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details