اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آج دہلی اور بنگلور میں کانٹے کی ٹکر - انڈین پریمیئر لیگ

مسلسل سات میچ ہارنے کے بعد جیت کی پٹری پو لوٹنے والی رائل چیلینجرز بنگلور، دہلی کیپیٹلز کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی۔

رائل چیلینجرز بنگلور اور دہلی کیپیٹ

By

Published : Apr 28, 2019, 10:06 AM IST

انڈین پریمیئر لیگ میں آج پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر قابض دہلی کیپیٹلز جب میدان پر اترے گی تو اس کا مقصد پلے آف کی دعویداری کو مضبوط کرنا ہوگا جبکہ رائل چیلینجرز بنگلور پلے آف میں داخلے کی امیدوں کو زندہ رکھنا چاہے گی۔

دہلی کیپیٹلز 11 میچوں میں سے 7 میچ میں جیت درج کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ رائل چیلینجرز بنگلور نے 11 میچز میں سے چار ہی جیت سکی ہے اور آخری مقام پر ہے۔

تجزیاتی رپورٹ۔ ویڈیو

دہلی کیپیٹلز کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے سلامی بلے باز شکھر دھون فارم میں لوٹ آئے ہیں جبکہ شریس ایر اور رشبھ پنت بھی مخالف ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں جو بڑے شاٹس لگانے میں ماہر ہیں۔

گیندبازی کے معاملے میں دہلی ٹیم میں کگیسو ربادا نامی ہتھیار ہے جو رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز ہیں انہوں نے اب تک 23 وکٹ اپنے نام کی ہیں اور آج بھی ان سے بہتر گیندبازی کی امید ہوگی اور بنگلور کے بلے بازوں کو ان سے محتاط رہنا ہوگا۔

دوسری جانب مسلسل سات میچ ہارنے کے بعد جیت کی پٹری پر لوٹنے والی رائل چیلینگرز بنگلور کو ایک بار پھر اے بی ڈی ویلیئرس جارحانہ بلے بازی کی امید ہوگی اس کے علاوہ وراٹ کوہلی بھی ٹیم کے لیے راحت کا سامان بننے کی کوشش کریں گے جبکہ پارتھیو پٹیل مسلسل بہتر بلے بازی کر رہے ہیں اور ٹیم کو اچھی شروعات دے رہے ہیں۔

گیندبازی کا شعبہ اسٹین کے واپس وطن لوٹنے کے بعد ایک مرتبہ پھر کمزور پڑ گیا ہے لیکن بنگلور ٹیم میں نوجوان تیز گیندباز نودیپ سینی موجود ہیں جنہوں نے اپنی شاندار گیندبازی سے کافی متاثر کیا ہے اور ڈیتھ اوورز میں بہترین گیندبازی کر رہے ہیں جبکہ امیش یادو اور ٹم ساؤتھی کے علاوہ بنگلور کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز یزویندر چہل اچھی گیندبازی کر رہے ہیں۔

میچ دوپہر چار بجے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details