اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گیند بازوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں: کارتک - گیند بازوں

کنگز الیون پنجاب کو اسی کے گھر میں سات وکٹ سے شکست دینے کے باوجود کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے کپتان دنیش کارتک نے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے گیند بازوں اور فیلڈروں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : May 4, 2019, 11:24 PM IST


کارتک نے اس جیت سے راحت محسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دن اور لڑ کر جیتے ہیں۔ ہمارے لئے گزشتہ چند دن کافی خراب رہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے میں اپنے گیند بازوں اور فیلڈروں کی کارکردگی سے خوش نہیں تھا، اس لئے میں نے سوچا کہ میں کھلاڑیوں کو بتاؤں کہ اس وقت مجھے کیسا لگتا ہے۔

میچ کے دوران ناراض دکھائے جانے کے بارے میں پوچھنے پر کارتک نے کہا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے، کئی لوگوں نے کبھی مجھے ناراض نہیں دیکھا لیکن اگر مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کرنے کے لئے مجھے ایسا کرنا چاہئے تو پھر میں ناراض ہوتا ہوں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details