اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ڈیل اسٹین آئی پی ایل سے باہر

جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز اور انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی بولنگ میں جان پھونکنے والے ڈیل اسٹین کندھے میں چوٹ کی وجہ سے باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازڈیل اسٹین

By

Published : Apr 26, 2019, 8:59 PM IST

بنگلور اور پنجاب کے درمیان بدھ کو کھیلے گئے میچ میں اسٹین نہیں کھیلے تھے۔
ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اگرچہ ٹاس کے دوران ان کی چوٹ کو معمولی بتایا تھا لیکن اسٹین کے کندھے میں سوجن آ گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کے باقی مقابلوں میں نہیں کھیل سکیں گے۔

جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازڈیل اسٹین

بنگلور ٹیم کے صدر سنجیو چوڑيوالا نے کہاکہ 'اسٹین کو کندھے میں سوجن کی وجہ سے ضروری آرام کے لئے کہا گیا ہے۔ اپنی صحت کے پیش نظر وہ باقی آئی پی ایل میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم ان کی فٹ نیس اور مظاہرے کو بے حد یاد کرے گی۔ میں ان کے جلد صحت مند ہونے کا متمنی ہوں'۔

غور طلب ہے کہ اسٹین نے ابھی تک بنگلور کی جانب سے دو مقابلے کھیلے ہیں۔

انہوں نے چنئی اور کولکاتا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو وکٹ حاصل کیے تھے۔

اسٹین کو آسٹریلیا کے زخمی کھلاڑی ناتھن كولٹر نائل کی جگہ ٹیم میں لیا گیا تھا جو پیٹھ میں مسلسل چلتے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

اسٹین کا نام جنوبی افریقہ کے عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم میں شامل ہے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ان کی چوٹ کو ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details