اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Inzamamul Haque انضمام پاکستان کے چیف سلیکٹر بنے

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو دوسری بار چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی یہ عہدہ گزشتہ ماہ ہارون رشید کے استعفیٰ کے بعد خالی پڑا تھا۔

انضمام پاکستان کے چیف سلیکٹر بنے
انضمام پاکستان کے چیف سلیکٹر بنے

By

Published : Aug 7, 2023, 8:21 PM IST

لاہور: انضمام اس سے قبل 2016 اور 2019 کے درمیان پاکستان کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں دوسری مدت میں ان کی پہلی ذمہ داری افغانستان کے خلاف 22 اگست سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگی۔

افغانستان کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان ستمبر میں ایشیا کپ کھیلے گا جس کے فوراً بعد ٹیم 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت جائے گی۔ انضمام 10 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 28 ستمبر تک کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ODI World Cup 2023 سی اے بی انگلینڈ بمقابلہ پاکستان میچ کی تاریخ تبدیل کرنا چاہتا ہے

واضح رہے کہ انضمام کو گزشتہ ہفتے محمد حفیظ کے ساتھ پی سی بی کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں مقرر کیا گیا تھا، جس کے سربراہ مصباح الحق ہیں۔ ٹیکنیکل کمیٹی کا ایک کام قومی سلیکشن کمیٹی کا تقرر کرنا تھا، حالانکہ پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی تقرری کا فیصلہ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details