اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہمیں تمام دس وکٹ حاصل کرنے کا یقین تھا: وراٹ - virat got wickets

وراٹ نے کہا کہ ہم تجزیہ، اعداد و شمار اور نمبر کے حساب سے کبھی نہیں جاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی توجہ مرکوز رکھنی ہے ایک گروپ کے طور پر مجموعی فیصلہ کرنا ہے۔

Virat Kohli
وراٹ کوہلی

By

Published : Sep 7, 2021, 10:31 PM IST

ہندستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ سے چوتھا ٹیسٹ آج پانچویں اور آخری دن 157رن سے جیتنے اور سیریز میں 2-1کی سبقت بنانے کے بعد کہا کہ انہیں پورا یقین تھا کہ انگلینڈ کے تمام دس وکٹ نکالے جا سکتے ہیں وراٹ نے میچ ختم ہونے کے بعد کہاکہ ٹیم نے اپنا ایک کریکٹر دکھایا جو سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم اس میچ میں بچنے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔ ہم یہاں جیتنے آئے تھے۔ ایک کپتان کے طورپر یہ میرے لئے تین بہترین گیندبازی کارکردگی میں سے ایک ہے۔ آپ اس وکٹ کو سپاٹ وکٹ کہہ رہے تھے حالات گرم تھے، لیکن ہم جانتے تھے کہ ہمارے پاس موقع ہے جب رویندر جڈیجہ رف میں گیند ڈال رہے تھے۔ ہمارے گیندباز آج ریورس سوئنٹ کے ساتھ بہترین تھے۔ ہمیں پورا یقین تھا کہ ہم انگلینڈ کے تمام وکٹ نکال لیں گے۔


کپتان نے گیند نے جیسے ہی ریورس سوئنگ لینا شروع کیا تو بمراہ نے کہا مجھے گیند دو۔ انہوں نے وہ اسپیل بہترین ڈالا اور دو بڑے وکٹ لیکر میچ ہمارے حق میں موڑ دیا۔ روہت کی دوسری اننگز زبردست تھی۔ شاردل نے اس میچ میں کمال کی کارکردگی کا مظاہر کیا۔ ان کے دو نصف سنچری نے اپوزیشن ٹیم کی حالت خراب کردی۔انہوں نے دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: تیز گیند باز محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان


وراٹ نے کہا کہ ہم تجزیہ، اعداد و شمار اور نمبر کے حساب سے کبھی نہیں جاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی توجہ مرکوز رکھنی ہے ایک گروپ کے طورپر مجموعی فیصلہ کرنا ہے۔


وراٹ نے کوچ روی شاستری کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے میدان پر نہ ہونے افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ افسوسناک ہے کہ روی شاستری اور اسپورٹ اسٹاف کے تین رکن یہاں نہیں ہیں۔ اس سے ہمیں اگلا ٹیسٹ جیتنے کی مزید ترغیب ملے گی۔ ہمارے اندر خوداعتمادی ہے، ہمیں صرف مواقع کا انتظار ہے۔انہوں نے شائقین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے شائقین کافی شاندار تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details