انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ہندستان کے خلاف پیر کو یہاں چوتھے ٹیسٹ میں شکست کھانے کے بعد کہا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ آج چیزیں ہمارے حق میں ہوں گی۔ ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیتنے کا موقع تھا لیکن ٹیم بکھر گئی جو کافی مایوس کن ہے۔
روٹ نے کہاکہ ہماری اوپننگ پارٹنر شپ شاندار رہی، لیکن کریڈٹ ہندستان کو جاتا ہے جس کے گیندبازوں نے گیند کو ریورس سوئنگ کرایا اور وکٹ لئے۔ مجھے لگتا ہے کہ جسپریت بمراہ کا اسپیل ہی کھیل کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ اپنی طرف سے ہمیں دیگر شعبہ کو دیکھنا ہوگا جہاں ہم نے مواقع گنوائے۔ شاید ہمیں پہلی اننگز کی سبقت کا زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے تھا اور جو مواقع آئے انہیں بھنانا چاہئے تھا۔ ہم ہمیشہ بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ بمراہ ایک شاندار گیندباز ہیں اور کئی بار ہمیں حقیقت تسلیم کرنا چاہئے کہ گیند باز نے سچ میں اچھی گیندبازی کی اور ویسے بھی یہ عالمی سطح کی گیندبازی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں کشمیری نوجوانوں کی دلچسپی قابل تعریف: یوسف پٹھان