کورونا وبا کے دوران بایو ببل ماحول میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد پر پریشانی کا سامنا کررہے ممبران کے لئے امدادی فنڈ آئندہ تین سال تک دستیاب رہے گا۔ آئی سی سی کے ایک افسر نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ موجودہ وقت میں ایسے کئی بورڈس ہیں جو بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد کی مسدودی پر پیسوں کی کمی کے سبب پریشانی کا سامنا کررہے ہیں اور ضرورت کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی نہیں کرپارہے ہیں۔
آئی سی سی کورونا سے متاثر کرکٹ بورڈس کی مالی مدد کرے گا - آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی بورڈ کو 50 فیصد سے زیادہ امدادی رقم نہیں دی جائے گی
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وبا کے دوران کرکٹ میچز نہ ہونے کے سبب مالی طور پر متاثر ہوئے ممبران ممالک کی مدد کے لئے انہیں امداد مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کے افسر نے واضح کیا کہ چارٹرڈ اڑانیں، پوری طرح سے بایو ببل ہوٹلوں کی بکنگ اور دیگر کئی فاضل خرچے چھوٹے کرکٹ بورڈس پر بوجھ ڈال رہے ہیں۔ اس کے سبب ان کا کہنا ہے کہ انہیں اور پیسہ دیا جائے۔ اگرچہ وہ انعقاد نہیں کرسکتے اس لئے بین الاقوامی کرکٹ کو جاری رکھنے کے لئے ان کی مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فی الحال امدادی فنڈ کی رقم پر تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ سمجھا جارہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی بورڈ کو 50 فیصد سے زیادہ امدادی رقم نہیں دی جائے گی۔ وہیں ہر بورڈ کو امدادی رقم حاصل کرنے سے پہلے آئی سی سی کو واضح طور پر یہ بتانا ہوگا کہ انہیں یہ رقم کس لئے چاہئے۔