تمیم کا یہ ردعمل ان کی نجی وجوہات کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر رہنے کے بعد اور ان کے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس آرائی کے بعد سامنے آیا ہے۔ تمیم نے جمعہ کے روز یوٹیوب چینل آل راؤنڈر کو ایک بیان میں کہا، "اگر میں چار اور پانچ برسوں تک مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تو مجھے نہیں لگتا ہے کہ میں تینوں فارمیٹ کھیل سکتا ہوں۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ مجھے دو فارمیٹوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو میرے لئے اہم ہے اور ٹیم کے لئے میں جس میں بہترین کارکردگی کرسکوں۔ یہ اب بھی ہوسکتا ہے یا چھ مہینے بعد اور شاید تب میں دو فارمیٹ بھی نہ کھیل سکوں اور مجبوراً مجھے صرف ایک فارمیٹ کھیلنا پڑے۔
بنگلہ دیش کرکٹ: تمیم اقبال کرکٹ کا ایک فارمیٹ چھوڑ سکتے ہیں - تمیم کا یہ ردعمل نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر رہنے کے بعد
بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کرکٹ کا ایک فارمیٹ چھوڑ سکتے ہیں۔ تمیم اقبال نے اس کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو طول دینے کے لئے کرکٹ کے ایک فارمیٹ میں کھیلنا بند کرسکتے ہیں۔
ون ڈے کپتان تمیم اقبال نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں کتنا لمبا کھیلنا چاہتا ہوں اور کیا حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ ابھی میں اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا، لیکن میں وعدہ کرسکتا ہوں کہ میں اسے زیادہ نہیں کھینچوں گا، کیونکہ اگر میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کو اور آگے بڑھانا چاہتا ہوں تو مجھے کچھ چیزوں کو چھوڑنا ہوگا۔ میں جلد کئی لوگوں کو چونکا دوں گا۔ اگر میں یہ سوچوں کہ اس طرح کرنا ٹیم اور میرے کیریئر کے لئے سب سے بہتر ہوگا تو میں یقیناً فیصلہ کروں گا اور سخت فیصلہ کرنے میں بھی ہچکچاؤں گا نہیں۔
واضح رہے کہ تمیم گذشتہ 14 سالوں سے بنگلہ دیش کے لئے ٹاپ آرڈر پر بلے بازی کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے لئے کافی اچھی پرفارمینس دی ہیں۔ خصوصی طور پر وہ بنگلہ دیش کے تیز کھیلنے والے بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ بہت کم میچوں سے آؤٹ ہوئے ہیں اور وہ بھی انجری کی وجہ سے۔ اگر وہ کرکٹ کے کسی ایک بھی فارمیٹ سے اپنے آپ کو الگ کرلیتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔