آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے.
جنوبی افریقہ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کھو کر محض 118 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی۔ اور آسٹریلیا کو جتنے کے لیے 119 رنز بنانے ہونگے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ایڈین مارکرم نے 40 رنز بنائے جبکہ رباڈا نے 19 رنز بنا کر دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے اور آسٹریلیا کی جانب سے ہیزلوڈ، اسٹارک اور زمپا کو دو دو وکٹ ملے۔
جنوبی افریقہ کی شروعات کافی خراب رہی تھی اور ان کی چوتھی وکٹ 46 رنز پر ہی گر گئی تھی، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہینرک کلاسین تھے جنہوں نے 13 بنائے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان 12، وین ڈر ڈیوسن 2 اور وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کوک 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ’وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم اسے بدلتا ہوا نہیں دیکھ رہے۔