ان دنوں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر کرکٹ کھیل رہی ہے۔ مہمان ٹیم کو اس وقت مشکل حالت سے گزرنا پڑا جب اس کے اسپنر تبریز شمسی کمر میں شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی کی کمر میں شدید تکلیف - khel khabar
دورہ پاکستان پر آئی جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑی تبریز شمسی اچانک کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے افریقی ٹیم کو قدرے مشکل پیش آسکتی ہے۔
جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی کی کمر میں شدید تکلیف
اب جب کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوچکا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقی انتظامیہ کے مطابق تبریز کا نام پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ٹاس سے قبل واپس لے لیا گیا تھا۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد ہی اس سلسلہ میں کسی طرح کا کوئی اعلان کیا جائے گا۔
TAGGED:
South African spinner