اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راولپنڈی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان کی 8 وکٹس گرنے کے بعد اب میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 229 رنز بنالئے اور 300 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

By

Published : Feb 7, 2021, 1:51 PM IST

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا خوبصورت منظر
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا خوبصورت منظر

آج صبح پاکستان نے 6 وکٹوں پر 129 رنز سے اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی، لیکن حسن علی جلد ہی آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان ابھی بھی 79 رنز پر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں محمد رضوان کے علاوہ کوئی خاص نہیں کرسکا۔ اس کے علاوہ پہلی اننگز میں ٹیم کو سہارا دینے والے فواد عالم اور کپتان بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے، دونوں بالترتیب 8 اور 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر فہیم اشرف نے کھیل کے آخری لمحات میں 29 رنز بناکر لنڈے کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ پروٹیز کی جانب سے لنڈے نے 3، مہاراج نے 2 جبکہ رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی جبکہ جواب میں پروٹیز 201 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ واضح رہے میزبان پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے فتح نصیب ہوئی تھی اور اُنہیں 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details