پاکستان کے شہر کراچی میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ اور میزبان پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ جہاں پاکستان کامیابی کی سمت گامزن ہے، ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کرنے والے 34 سال کے نعمان علی پاکستان کے چوتھے اسپنر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹیں لیں۔
نعمان علی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر ہیں، اُنہوں نے 34 سال 111 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ نعمان علی سے قبل بلال آصف نے 33 سال 13 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھیں۔ واضح رہے کہ دوسری جانب نعمان علی گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دنیا کے معمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔ 34 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے آخری کرکٹر نیوزی لینڈ کے فین کریسویل تھے۔