اپنے کپتان کین ولیمسن کے بغیر کھیل رہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بیسن ریزرو میدان پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جمعہ کے دن کے کھیل کے اختتام پر ہنری نکولس کی سنچری کی بدولت چھ وکٹس کے نقصان پر 294 رنز بنالیے۔
نیکولس 207 گیندوں میں 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ کائل جیمنسن ان کے ساتھ ایک رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ نکولس نے اپنی اننگز میں اب تک 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے۔
ولیمسن کی غیر موجودگی میں ، ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم (27) نے اپنے سلامی بلے باز ٹام بلنڈل (14) کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لئے 31 رنز کا اضافہ کیا۔ شینن گریبیئل نے بلینڈل کو بولڈ کیا اور پھر چیمار ہولڈر نے لیتھم کو آؤٹ کیا۔