پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی درج کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ کے اعلیٰ مقام پر پہونچ گیا ہے۔ پاکستان پر دلچسپ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گیا۔
نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر - انٹرنیشنل کرکٹ
جب نیوزی لینڈ نے بدھ کے روز4.3 اوور باقی رہتے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 101 رن سے جیت کر 0-1 سے برتری حاصل کرلی تو ایک طویل عرصہ سے دیکھا ہوا اس کا خواب پورا ہوگیا۔
نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر
پاکستان نے 373 رن کا تعاقب کرتے ہوئے تین وکٹ پر 71 رن کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور دن کے اختتام سے قبل صرف 4.3 اوور پہلے ہی پاکستان کی اننگز 271 رن پر ڈھیر ہوگئی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کی اننگز سمیٹ کر آل آؤٹ کرنے کے لیے آخر تک جدوجہد کرنی پڑی۔
Last Updated : Dec 31, 2020, 2:23 PM IST