اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ نے اننگ اور 176 رنز سے پاکستان کو شکست دی - urdu khabar

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیسا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا وہی ہوا، یعنی کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے ہی دن پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاری اور 176 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ کا فائنل اسکور بورڈ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ کا فائنل اسکور بورڈ

By

Published : Jan 6, 2021, 11:05 AM IST

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لیے قبل ازیں آج جب چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستانی ٹیم پر لمحہ بہ لمحہ اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے منڈلاتے بادل اور بھی زیادہ گہرے ہوتے چلے گئے۔ چائے کے وقفے سے قبل ہی اس کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں جب کہ چائے کے وقفے کے بعد مزید بقیہ تینوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس سے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 8 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد عباس اوپنر عابد علی کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکے، وہ 29 گیندوں پر 3 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بن گئے، محمد عباس کی یہ وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیابی کا جشن مناتے ہوئے

بعد ازاں تیسری وکٹ کے لیے عابدعلی اور اظہر علی نے29 رنز کا اضافہ کیا، اس مجموعی اسکور پر اوپنر عابد علی نے اظہر علی کا ساتھ چھوڑ دیا، وہ 26 رنز بناکر کائل جیمی سن کی اس اننگز میں دوسری وکٹ بن گئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان کا اسکور 3 وکٹ پر 69 رنز تھا، اظہر علی27 اور حارث سہیل 10رنز پر ناقابل شکست تھے، کھانے کے وقفے کے بعد حارث سہیل نے بھی اپنی وکٹ کائل جیمی سن کو تھمادی، وہ صرف 15 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے دوہری سنچری اسکور کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا

اظہر علی کی مزاحمت بھی 37 کے اسکور پر کائل جیمی سن کے ہاتھوں ختم ہوگئی، کپتان محمد رضوان کو آؤٹ کرکے جیمی سن نے اننگز میں نہ صرف پانچ شکار مکمل کیے بلکہ میچ میں وکٹوں کی تعداد 10 تک پہنچادی۔ پاکستان کی گرنے والی ساتویں وکٹ فواد عالم کی تھی وہ 16 رنز ہی بناسکے، جبکہ چائے کے وقفے کے فوری بعد فہیم اشرف 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ شاہین شاہ آفریدی کی گری وہ 7 رنز بناسکے جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ظفر گوہر تھے وہ 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے 6، ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور کپتان ولیمسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کائل جیمی سن کو میچ میں 11 وکٹس لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کپتان کین ولیمسن کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیابی کا جشن مناتے ہوئے

یاد دلادیں کہ پاکستانی ٹیم کورونا وائرس کے درمیان تنازعات سے بھرا اب اپنا دورہ مکمل کرتے ہوئے واپس لوٹ جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details