پاکستانی کرکٹر کو گزشتہ برس انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹرز آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
محمد رضوان وزڈن کرکٹرس کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل - اردو niwz
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، محمد رضوان اس سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب ہوئے ہیں۔
محمد رضوان وزڈن کرکٹرس کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل
واضح رہے کہ محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے اٹھارہویں پاکستانی ہیں۔ وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پُرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔