ویسٹ انڈیز کے سابق تیز گیند باز مائیکل ہولڈنگ نے انگلینڈ کے گزشتہ ماہ کے دورہ پاکستان کو ختم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے مغربی تکبر دکھایا ہے۔
گزشتہ ماہ ای سی بی نے ذہنی اور جسمانی تندرستی کے خدشات کی وجہ سے اپنے مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان منسوخ کردیے تھے۔
ای سی بی نے یہ فیصلہ تین دن بعد کیا جب نیوزی لینڈ نے حفاظتی خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے افتتاحی میچ کے آغاز سے چند منٹ قبل اپنا دورہ ترک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مائیکل ہولڈنگ، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 60 ٹیسٹ اور 102 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے، نے بدھ کو کہا کہ کوئی بھی آگے آنا اور کسی بھی چیز کا سامنا نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے جو کیا ہے وہ غلط تھا۔ اس وجہ سے انہوں نے ایک بیان دیا اور پھر اسکے پیچھے چھپ گئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ حرکت مجھے صرف اس فضول باتوں کو یاد دلاتا ہے جو انہوں نے بلیک لائیوز میٹر کے کے وقت کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ مجھجے اس چیز سے جو اشارہ ملتا ہے وہ صرف اور صرف مغربی تکبر ہے۔ میں آپ کے ساتھ ایسا سلوک کروں گا جیسا میرا دل کرتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا سوچتے ہیں ، میں وہی کروں گا جو میں چاہتا ہوں۔