اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی خاتون ٹیم 15 برس میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر سے آسٹریلیا دورے میں گزشتہ 15 برسوں میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹسٹ میچ کھیلے گی، کرک انفو نے یہ تفصیلات فراہم کی ہے۔

بھارتی خاتون ٹیم 15 برس میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی
بھارتی خاتون ٹیم 15 برس میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی

By

Published : May 20, 2021, 7:06 AM IST

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم تقریباً تمام ممالک میں کرکٹ کھیل چکی ہے۔ لیکن آسٹریلیا میں ٹیم نے پچھلے 15 سالوں سے میچ نہیں کھیلا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اب بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر سے آسٹریلیا دورے میں گزشتہ 15 برسوں میں پہلی مرتبہ ٹسٹ میچ کھیلے گی، کرک انفو کے مطابق، یہ واحد ٹیسٹ باہمی سیریز کا حصہ ہوگا۔

تاہم دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا یا بی سی سی آئی نے ابھی دورے کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں ہونے والا واحد ٹیسٹ میچ 2006 میں ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Sports News

ABOUT THE AUTHOR

...view details