آئی سی سی بورڈ کے فیصلے کے مطابق بی سی سی آئی 2026 میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 میں بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
وہیں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یو ایس کرکٹ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، جسے آئی سی سی کی 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی امیدوں کی ڈریس ریہرسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے جو 1998 کے بعد ملک میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا۔