چننئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنوں سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی ۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 329 رن بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 134 رن ہی بناسکی۔ جبکہ دوسری اننگ میں بھارت نے 286 رن بناکر انگلینڈ کے سامنے 482 کا ہدف رکھا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 164 پر ہی آل آؤٹ ہوگئی اس طرح بھارت نے انگلینڈ کو دوسری ٹیسٹ میچ میں 317 رنوں سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔
بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز سے شکست دی
چننئی میں اختتام پذیر دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو کراری شکست دیتے ہوئے 164 رنز پر ہی آل آؤٹ کردیا۔ آل راؤنڈر معین علی نے 43 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیلی جب کہ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 5 وکتس حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم بھارت کا دو مہینے طویل دورہ پر ہے، جہاں وہ چننئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد اب دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے اور میچ میں اس کی حالت انتہائی دگرگوں ہے اور وہ شکست کے قریب پہونچ چکی ہے۔ بھارت نے میچ کی شروعات میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے پہلی اننگ میں 329 کا مضبوط اسکور بنایا تھا، بھارتی بلے باز روہت شرما نے ریکارڈ ساز سنچری بنائی تھی جب کہ رشبھ پنت نے اچھا کھیلتے ہوئے ہاف سنچری اسکور کی اور 58 رنز بنائے تھے۔ جب کہ راہانے نے بھی 67 رنز بنائے تھے۔
بھارت کے 329 رنز کےجواب میں انگلینڈ کی ٹیم محض 134 رن پر آوٹ ہوگئی تھی اور پہلی اننگ کی بنیاد پر بھارت کو 195 رنوں کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں تیسرے دن ایک وکٹ پر 54 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی اننگز 286 رن پر جاکر ختم ہوگئی اس طرح انگلینڈ کو کامیابی کے لیے 482 رنز کا ناممکن پہاڑ جیسا ہدف ملا، تیسرے ہی دن ہدف کے تعاقب میں 53 رنز پر ہی اس کے تین وکٹ گرچکے تھے۔