بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جارہا ہے جس کا تیسرا دن بارش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔
تیسرے دن کا میچ ختم ہونے تک دوسری اننگز میں انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 25 رنز ہے۔ برنس 11 پر اور سبلے 9 پر ہیں اور میزبان ٹیم اب بھی بھارت سے 70 رنز پیچھے ہیں۔
بھارت نے صبح چار وکٹ پر 125 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ناٹ آوٹ بلے باز رشبھ پنت سات رنز سے آگے کھیلتے ہوئے فاسٹ بولر اولی رابنسن کا شکار بن گئے۔ پنت نے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ راہل اور جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت کی۔