انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بیچ آئندہ ٹسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں تقریباً 18 ہزار ناظرین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، جوکہ اسٹیڈیم کی صلاحیت کا 70 فیصد ہے۔ میچ کے ہر دن اتنے ناظرین میدان میں موجودہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے بیچ آخری ٹسٹ میچ برطانیہ حکومت کے پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا تاکہ مشترکہ طور پر شراکت داری کے پروگراموں کے فائدے اور نقصان کو سمجھا جاسکے۔
یہ میچ سرکار کے ایونٹ ری سرچ پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا پائلٹ پروگرام بھی ہوگا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد اسٹیڈیم کے چاروں اور گھومتے وقت ٹسٹنگ پروٹوکول، سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کا تجزیہ کرنا ہے۔