کانوے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا کارنامہ حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے 12ویں بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 240 گیندوں کا سامنا کیا اور 136 ناٹ آؤٹ کی اپنی شاندار سنچری میں 16 چوکے لگائے ہیں۔ کانوے نے ہنری نکولس کے ساتھ چوتھی وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت 289 گیندوں میں 132 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو تین وکٹ پر 114 رنز کی نازک حالت سے باہر نکالا۔ سلامی بلے باز کانوے نے ٹام لاتھم کے ساتھ 58 رنز کی ٹھوس شروعات کی لیکن پھر لاتھم کو اسی اسکور پر کپتان کین ولیمسن کو 86 کے اسکور پر اور راس ٹیلر کو 114 کے اسکور پر گنوایا۔
کانوے نے ڈیبیو ٹسٹ میں شاندار سنچری بنائی، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط - کپتان کین ولیمسن کو 86 کے اسکور پر اور راس ٹیلر کو 114 کے
ڈیون کانوے (ناٹ آؤٹ 136) نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار سنچری اسکور کرکے نیوزی لینڈ کو بدھ کے روز انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن تین وکٹ پر 246 رنز کی مضبوط پوزیشن پر پہنچادیا۔
کانوے نے ڈیبیو ٹسٹ میں شاندار سنچری بنائی، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط
لاتھم نے 57 گیندوں پر 23 رنز، ولیمسن نے 33 گیندوں میں 13 رنز اور ٹیلر نے 38 گیندوں میں 14 رنز بنائے، جب کہ نکولس نے 149 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے اولی رابنسن نے 50 رن پر دو وکٹ اور جیمز اینڈرسن نے 55 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
یو این آئی