اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کی مسلسل تیسری جیت - آسٹریلیا کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست

پانچ ٹی-20 میچوں کی سیریز میں میزبان بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو مسلسل تیسرے میچ میں 10 رنز سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔ 128 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر محض 117 رنز ہی بنا سکی۔

bangladesh's stunning win over australia in 3rd t20
آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کی شاندار جیت

By

Published : Aug 6, 2021, 11:53 PM IST

Updated : Aug 7, 2021, 1:23 AM IST

شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش نے 127 رنز کا دفاع کیا اور آسٹریلیا کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی اب ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

128 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی جب کپتان میتھیو ویڈ (1) کو اننگ کے دوسرے اوور میں ہی پویلین واپس بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد بین میک ڈرموٹ اور مچل مارش نے دوسرے وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت کی اور آخرکار 14 ویں اوور میں شکیب الحسن نے میک ڈرموٹ (35) کو بولڈ کیا، اس وقت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 57 رنز درکار تھے۔

اگلے ہی اوور میں موئیس ہینرکس (2) کو آؤٹ کیا اور آسٹریلیا مشکل حالات میں پھنستی چلی گئی۔ مہمانوں کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے 22 رنز کی ضرورت تھی لیکن وہ اس کو بنا نہیں سکے جس سے بنگلہ دیش کو فتح حاصل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ شکست دی

اس سے قبل ناتھن ایلس کی آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی مدد سے آسٹریلیا نے مقررہ بیس اوورز میں بنگلہ دیش کو 127/9 تک محدود رکھا۔ نویں اوور میں میزبان بنگلہ دیش 47/3 پر مشکل میں تھے کیونکہ سومیا سرکار (2) ، نعیم (1) اور شکیب الحسن (26) رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔

کپتان محمود اللہ نے 52 رنز کی اہم اننگز کھیلی لیکن انہیں دوسرے سرے پر سہارا نہیں ملا۔ آخر میں ایلس نے اننگز کے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک لی اور اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش 127 رنز کے نشان تک ہی محدود ہو گیا۔ اس کے ساتھ ایلس کھیل کے اس فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے تیسرے آسٹریلیائی کھلاڑی بن گئے۔

مختصر اسکور:

بنگلہ دیش 127/9 (محمود اللہ 52 ، شکیب الحسن 26 ، ناتھن ایلس 3-34)

آسٹریلیا 117/4 (مچل مارش 51 ، بین میکڈرموٹ 35 ، شوریفل اسلام 2-29)

Last Updated : Aug 7, 2021, 1:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details