پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی شاندار بولنگ کے سامنے پوری طرح بے بس نظر آئی اور 16.5 اوورز میں صرف 60 رنز ہی بنا سکی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنائے اور میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تجربہ کار تیز گیندباز مستفیض الرحمٰن نے 2.5 اوورز میں 13 رنز دے کر سب سے زیادہ تین، نسم احمد، ثاقب الحسن اور محمد سیف الدین نے دو دو اور مہدی حسن نے ایک وکٹ لیا۔ میزبان ٹیم کی بلے بازی بھی اچھی رہی۔ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز ثاقب الحسن نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور کپتان محمود اللہ نے ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ دونوں نے بالترتیب 16 اور 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ثاقب کو بلے اور گیند دونوں کے ساتھ عمدہ کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:رنجی ٹرافی کا آغاز 13 جنوری سے ہوگا