اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ابوظبی ٹیسٹ: زمبابوے کے بالر ناکام، افغانستان کے 3 وکٹ پر 307 رنز - khilari

افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ابو ظبی ٹیسٹ کے پہلے دن 307 رنز بنالئے ہیں اور اس کے 3 وکٹ ہی گرے ہیں۔ افغانستان کے اصغر افغان 106 اور حشمت اللّٰہ شاہدی 86 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اوپنر ابراہیم زدران نے 72 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

ابوظبی ٹیسٹ: زمبابوے کے بالر ناکام، افغانستان کے 3 وکٹ پر 307 رنز
ابوظبی ٹیسٹ: زمبابوے کے بالر ناکام، افغانستان کے 3 وکٹ پر 307 رنز

By

Published : Mar 11, 2021, 10:50 AM IST

متحدہ عرب امارات میں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔ جہاں ابو ظہبی شہر میں دوسرا ٹیسٹ جاری ہے، دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کا یہ فیصلہ شروعات میں غلط چابت ہوا کیوں کہ 6 رنز کے مجموعی اسکور پر جاوید احمدی 4 رنز بناکر ہی آؤٹ ہوگئے۔

ابوظبی ٹیسٹ: زمبابوے کے بالر ناکام، افغانستان کے 3 وکٹ پر 307 رنز

لیکن ان کے بعد کے بلے بازوں نے اچھا کھیلتے ہوئے ٹاس جیت کر کھیلنے کو صحیح ثابت کیا۔ افغانستان کے رحمت شاہ 23 رنز بناسکے جب کہ اوپنر ابراہیم زدران نے 72 رنز کی اچھی اننگ کھیلی۔

ابوظبی ٹیسٹ: زمبابوے کے بالر ناکام، افغانستان کے 3 وکٹ پر 307 رنز

بعد ازاں 121 پر افغانسیتان کی 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان اصغر افغان اور حمشت اللّٰہ شاہد نے 186 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی، جو اب تک جاری ہے۔ اصغر افغان 106 اور حمشت اللّٰہ 86 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، یوں افغانستان نے تین وکٹ پر 307 رنز بنا لئے۔

ابوظبی ٹیسٹ: زمبابوے کے بالر ناکام، افغانستان کے 3 وکٹ پر 307 رنز

دوسری جانب زمبابوے کی طرف سے وکٹر نائروچی اور ریان بیوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کے بالروں کو وکٹ حاصل کرنے کے لیے دن بھر کڑی محنت کرنی پڑی اس کے باوجود وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

ابوظبی ٹیسٹ: زمبابوے کے بالر ناکام، افغانستان کے 3 وکٹ پر 307 رنز

ABOUT THE AUTHOR

...view details