اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs ENG: پنت اور جڈیجہ کی سنچریوں سے بھارت کا شاندار اسکور - جڈیجہ نے ٹیسٹ فارمیٹس میں بھارت کے سب سے قیمتی کھلاڑی

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے ٹیسٹ فارمیٹس میں بھارت کے سب سے قیمتی کھلاڑی کے طور پر اپنی حیثیت کی توثیق کی اور انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن شاندار سنچری بناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 416 رنز تک پہنچایا۔ IND vs ENG

پنت اور جڈیجہ کی سنچریوں سے بھارت کا باعزت اسکور
پنت اور جڈیجہ کی سنچریوں سے بھارت کا باعزت اسکور

By

Published : Jul 2, 2022, 9:44 PM IST

رشبھ پنت (146) کی سنچری کے بعد رویندر جڈیجہ (104) نے بھی سنچری اسکور کرکے بھارت کو ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 416/10 کے اسکور تک پہنچا دیا۔IND vs ENG

جڈیجہ اور محمد شامی نے اپنا وقت لیا، دوسرے دن کا آغاز 338/7 سے ہوا، لیکن شامی نے میتھیو پوٹس کے اوور میں دو چوکوں کے ساتھ رفتار حاصل کی۔ اس دوران جڈیجہ نے بھی اپنی سنچری مکمل کی۔ اسٹیورٹ براڈ نے شامی کو اپنی 550 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے لیے 16 رنز پر پویلین واپس پہنچایا، جبکہ جڈیجہ نے اینڈرسن کے آؤٹ ہونے سے قبل 13 چوکوں کی مدد سے 194 گیندوں کی اپنی اننگز میں 104 رنز بنائے۔

جسپریت بمراہ (31 ناٹ آؤٹ) نے نو وکٹ گرنے کے بعد پہلی بار بھارت کی کپتانی کرتے ہوئے انگلینڈ کو ایک طوفان میں ڈال دیا۔ بمراہ نے براڈ کے ایک اوور میں 35 رن جوڑے جن میں سے 29 بمراہ کے بلے سے آئے، پانچ رن وائیڈ سے اور ایک رن نو بال سے۔ بمراہ ٹیسٹ میچ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس کے ساتھ براڈ نے ٹیسٹ میچ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کیں اور 'بمراہ طوفان' کی بدولت بھارت نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Jasprit Bumrah World Record: جسپریت بمراہ نے بنایا ورلڈ ریکارڈ

ABOUT THE AUTHOR

...view details