دمبولا: بھارتی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 34 رن سے شکست دے دی۔ بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے شروع میں وکٹیں گنوائیں، لیکن شیفالی ورما کے 31، جے روڈریگس کے 37 ناٹ آؤٹ اور کپتان ہرمن پریت کور کے 22 رن کی بدولت بھارت نے چھ وکٹ پر138 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ Indian women's vs Sri Lanka 1st T20 Match
اس کے بعد سری لنکا کی بلے باز بھارتی اسپنرز کے آگے نہ چل سکیں اور ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 104 رنز ہی بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے صرف کاویشا دلہاری ناٹ آؤٹ 47 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے رادھا یادیو نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی بولنگ میں خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ایک بھی نو بال اور وائیڈ نہیں پھینکی۔